وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطہ میںدھماکے کی شدید مذمت

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار، جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدرد ی اور اظہار تعزیت پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ، دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں، عبادتگاہوں ، مزارات اور بازاروں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے ہیں ‘شہباز شریف

جمعرات 16 فروری 2017 23:41

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطہ میںدھماکے کی شدید مذمت کی ہے - وزیر اعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدرد ی اور اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں - انہو ںنے کہا کہ عبادت گاہوں ، مزارات اور بازاروں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے ہیں - معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے وحشی درندوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے - انہوںنے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے - دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں- دہشت گردوں کو معصوم پاکستانیوں کے بہائے گئے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہو گا - وزیر اعلی نے زخمی افراد کی صحت یابی کیلئے دعاکی ہے -

متعلقہ عنوان :