وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، موسیقی اور مصوری کے مقابلوں کیلئے رجسٹریشن شروع

جمعرات 16 فروری 2017 23:36

ڈی جی خان۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان محمد اسداللہ شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت موسیقی اور مصوری کے مقابلوں کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے خواہشمند مردوخواتین 28فروری تک ادارہ میں رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ․مقابلوں کیلئے 18سے 35سال تک کے افراد حصہ لے سکتے ہیں تاہم مقابلوں کیلئے ڈیرہ غازیخان کا سکونتی ہونا ضروری ہے ․ اسداللہ شہزاد نے بتایاکہ رجسٹریشن فارم ڈی جی خان آرٹس کونسل سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں علاوہ ازیں ویب سائیٹ www.punjab.gov.pk.talenthunt پر بھی رجسٹریشن کی جاسکتی ہے مزید معلومات کیلئے 0642430031 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے �

(جاری ہے)