گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا آغا محمدکاشمیری کی وفات پراظہار تعزیت

جمعرات 16 فروری 2017 23:27

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا آغا محمدکاشمیری کی وفات پراظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ انقلابی شاعر اور معروف صحافی آغا شورش کاشمیری کے جواں سالہ پوتے آغا محمدکاشمیری کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہاش گاہ دی مال پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق، مرحوم کے والد آغا محمود شورش، گورنر پنجاب کے پریس سیکرٹری آغا مشہود شورش مرحوم کے چچا آغا مسعود شورش کے علاوہ مرحوم کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔