ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے سامان کی چیکنگ کیلئے لگیج سکیننگ مشینوں کی تنصیب کا کام شروع

جمعرات 16 فروری 2017 23:26

ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے سامان کی چیکنگ کیلئے لگیج سکیننگ مشینوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کے تمام بڑے اسٹیشنوں پر لگیج سکیننگ مشین کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر دو ، فیصل آبادپر ایک ، روہڑی پر ایک، کراچی کینٹ پردو مشینیں نصب کر دی گئی ہیں اور تمام آپریشنل ہیں جبکہ لاہور اسٹیشن پر دو لگیج سکیننگ مشینوں کی تنصیب کر دی گئی ہے اور کنٹرول روم کا کام آخری مراحل میں ہے جو جلد ہی مکمل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی نے کہا ہے کہ یہ لگیج مشینیں پہلے فیز میں نصب کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ دوسرے بڑے اسٹیشنوں پر بھی مشینیں نصب کی جائیں گی ۔ ان مشینوں کی نشاندہی پر فیصل آباداور کراچی میں منشیات اور ناجائز اسلحہ پکڑا گیا اور مجرموں کو موقع پر گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ مزید انھوں نے کہا کہ ریلوے پولیس نے جدید اسلحہ بھی واہ انڈسٹریز اور ایکسپلوزو ڈٹیکٹرز ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان سے خریدے ہیں جو تمام بڑے اسٹیشنوں پر دئیے جائیں گے جبکہ جدید کیمروں کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے جس کے لئے سی پی او آفس ریلوے پولیس میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :