آصف علی ز رداری کی حضرت لعل شہبا قلندر کے مزار پر حملے کی شدید مذمت

دہشتگرد، ان کے سرپرست ، منصوبہ ساز اور سہولت کار بچ نہیں پائیں گے،مذمتی بیان

جمعرات 16 فروری 2017 23:23

آصف علی ز رداری کی حضرت لعل شہبا قلندر کے مزار پر حملے کی شدید مذمت
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے حضرت لا شہبا قلندر کے مزار پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد، ان کے سرپرست ، منصوبہ ساز اور سہولت کار بچ نہیں پائیں گے۔ آصف علی زرداری نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اعلیٰ سطحی طور پر تحقیقات کرے کہ حفاظتی امور میں غفلت کیسے ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی کے منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ہسپتالوں میں پہنچیں اور زخمیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے خون کے عطیات دیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اولیاء اللہ کے مزار پر حملہ کرکے معصوم انسانوں کو خون میں نہلانے والے وحشی درندوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں شہداء کے ورثا سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ آصف علی زرداری نے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :