دہشتگرد ہر جگہ اپنی موجودگی کا پیغام دے رہے ہیں،دہشتگردی کا نئی لہر انتہائی خطر ناک ہے، حکومت نوٹس لے،وزیراعظم دہشتگردی پر فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا سیہون شریف دھماکے پر اظہار مذمت

جمعرات 16 فروری 2017 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سیہون شریف میں سخی لال شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہر جگہ اپنی موجودگی کا پیغام دے رہے ہیں،دہشتگردی کا نئی لہر انتہائی خطر ناک ہے حکومت نوٹس لے،وزیراعظم دہشتگردی پر فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف قوم کو ایک بار پھر متحد ہوکر موثر نیپ تشکیل دینا ہوگا،دہشتگرد قوم ملک و انسانیت کے دشمن و درندے ہیں،بیگناہ مردوں عورتوں اور بچوں کے قاتل بزدل ہیں۔ (ار)

متعلقہ عنوان :