کابل میں 38دہشت گرد تنظیمیں اکٹھی ہو رہی ہیں ،اس سے صورتحال خوفناک ہو رہی ہے ، دہشت گردی کے خلاف تمام قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 فروری 2017 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 38دہشت گرد تنظیمیں اکٹھی ہو رہی ہیں جس سے صورتحال خوفناک ہو رہی ہے ، دہشت گردی کے خلاف تمام قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

و ہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ 40دہشت گرد تنظیموں نے ایک ہونے کا اعلان کیا ہے ،38دہشت گرد تنظیمیں اکٹھی ہو رہی ہیں جس سے صورتحال خوفناک ہو رہی ہے ،دہشت گردی کے خلاف تمام قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 2017میں اب تک دہشتگردی کی 37 وارداتیں ہو چکی ہیں ، نیشنل ایکشن پلان کے جن نکات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ان پر عمل درآمد کیا جائے ۔(ار)

متعلقہ عنوان :