آرمی چیف کی سیہون شریف بم دھماکے کی شدید مذمت ، فوج اور رینجرز کے جوانوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کرنے کی ہدایت

جمعرات 16 فروری 2017 23:14

آرمی چیف  کی سیہون شریف بم دھماکے کی شدید مذمت ، فوج اور رینجرز کے جوانوں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیہون شریف بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آرمی میڈیکل کور کی ٹیم سمیت آرمی اور رینجرز کے جوانوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سیہون شریف میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ آرمی چیف کی ہدایت پر فوج اور رینجرز کے دستے سیہون شریف روانہ کر دئیے گئے۔ پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں بھی سیہون شریف روانہ کر دی گئی ہیں۔ آرمی چیف نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ سی ایم ایچ حیدر آباد میں انتظامات مکمل اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :