خیبرایجنسی ،باڑہ اکاخیل میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 16 فروری 2017 23:11

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) باڑہ اکاخیل میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے پولیٹکل حکام کے مطابق باڑہ کے نواحی علاقہ میلورڈ میں عبدالمنان نامی شخص نے اپنے گھر کے قریب پانی ذخیرہ کرنے کیلئے تالاب بنایا تھا ۔

(جاری ہے)

جس میں گذشتہ روز عادل ولد عبدالمنان اور آصف ولد ر احید جو گھر نکلے اور کھیلتے ہوئے تالاب کی جانب چلے گئے کہ کھیل کے دوران ان کے پائوں پھسل گئے جس سے وہ تالاب میں جا گرے اور پانی میں ڈوبنے کے باعث دم توڑ گئے واقعے کے بعد انہیں مردہ حالت میں نکالا گیا بچوں کی میتیں گھر پہنچنے سے گھر میں کہرام مچ گیا

متعلقہ عنوان :