واپڈا تربیلہ ڈیم سیکورٹی انتظامیہ اور ایم پی اے شیراز خان کی نگرانی میں جرگے کے درمیان مذاکرات کامیاب ، ماہی گیروں کو تمام کشتیاں واپس کرنے کا فیصلہ

جمعرات 16 فروری 2017 23:11

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) واپڈا تربیلہ ڈیم سیکورٹی انتظامیہ اور ایم پی اے شیراز خان کی نگرانی میں جرگے کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے، جرگہ میں ماہی گیروں کو تمام کشتیاں واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے تربیلہ جھیل میں غیر اتفاقی درپیش ہونے والے واقعے پر تربیلہ ڈیم سیکورٹی انتظامیہ نے گندف گدون لبہ ڈم کے مقام پر ماہی گیروں کے ساتھ کشتیاں قبضے میں لی تھی اس سلسلے میں ایم پی اے شیراز خان کے ڈیرے میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں چیف انجنیئر تربیلہ ڈیم اسرار ، انچارج سیکورٹی تربیلہ ڈیم کرنل (ر) طاہر ، فشری انچارج جان شیر خان کے علاوہ مقامی ایم پی اے شیراز خان ،علاقے کے مشران رضوان اللہ جدون، سردار حسین، گل فراز ، ماجد خان ، ملک انور غالب، حاجی فضل رحیم اور دیگر مشران نے شرکت کی اس موقعے پر ایم پی اے شیراز خان نے واپڈا انتظامیہ سے باقاعدہ معاہدہ کیا جس کی رو سے ماہی گیر سیکورٹی زون میں داخل نہیں ہونگے کسی قسم کا اسلحہ یا اجنبی شخص کو نہیں لے جائینگے اور تمام ماہی گیروں کا باقاعدہ رجسٹریشن کیا جائے گا جس کے بعد چیف انجنیئر سردار حسین، اور کرنل (ر) طاہر نے ایم پی اے شیراز خان معاہدے کے بعد تمام ماہی گیروں کی کشتیاں واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تمام ماہی گیر سیکورٹی اور قانون کا احترام کرینگے اور قانون کے خلاف ورزی برداشت نہیں کیا جائے گا جس کے بعد تمام ماہی گیروں کو کشتیاں واپس کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :