سندھ ہائی کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی

جمعرات 16 فروری 2017 23:09

سندھ ہائی کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔ دوارن سماعت درخواست گذارنے موقف اختیارکیا کہ پاناما لیکس کیس میں واضح ہوگیا ہے کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ کھایا اور ملک کو نقصان پہچایا ہے۔ اصلیت سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ میں نے اسپیکرقومی اسمبلی کو بھی 7 اپریل 2016 کو نواز شریف کیخلاف ریفرنس بھیجا تھا جوکہ 24 اپریل 2016 کو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کارروائی کی جائے اور انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے درخواست گذار کا موقف سننے کے بعد آئینی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے ۔