لعل شہباز قلندر ؒ مزار پر دھماکہ ، گورنر سندھ کی شدید مذمت ، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

سندھ صوفیائے کرام کی د ھرتی ہے،یہ حملہ پوری قوم پر حملہ کے مترادف ہے حکومت عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دکھ دے گی، محمد زبیر

جمعرات 16 فروری 2017 23:09

لعل شہباز قلندر ؒ مزار پر دھماکہ ، گورنر سندھ کی شدید مذمت ، آئی جی سندھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کے احاطہ میں ہونے والے بم دھماکہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرکے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

گورنر سندھ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ گورنر محمد زبیر نے واقعہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ صوفیائے کرام کی د ھرتی ہے جہاں پر دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے پر امن زائرین کو نشانہ بنایا یہ حملہ پوری قوم پر حملہ کے مترادف ہے حکومت عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دکھ دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا میرا دل لواحقین کے ساتھ دھڑک رہا ہے بیرونی اشاروں پر حملہ آوروں نے ایک بار پھر آگ و خون کا کھیل دوبارہ شروع کردیا ہے لیکن حکومت پر عزم ہے کہ ان بچے کچے عناصر کو بھی کچل کر ہی رہے گی ۔#

متعلقہ عنوان :