نیب میں اس وقت تک دائر کردہ بدعنوانی کے کل مقدمات کی تعداد 940 ہے ،سینٹ میں تفصیلات پیش

جمعرات 16 فروری 2017 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ نیب میں اس وقت تک دائر کردہ بدعنوانی کے کل مقدمات کی تعداد 940 ہے گزشتہ دس سالوں میں کل 1352 افراد جرم کے مرتکب پائے گئے ہیں جن میں سے 754 افراد نے پلی بارگین کے ذریعے کی گئی بدعنوانیوں پر نیب کے سامنے پیش ہوکر خود کو پیش کیا پلی بارگین کے ذریعے کی جانے والی وصولوں اور گنجائش پانے والوں کی تفصیلات نیب کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہیں جو کہ اب پبلک ڈاکومنٹ ہیں (وقار/توصیف )

متعلقہ عنوان :