صوبائی حکومتیں توانائی بحران سے نمٹنے کی مجاز ہیں، وفاقی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ، عابد شیر علی

جمعرات 16 فروری 2017 23:09

صوبائی حکومتیں  توانائی بحران سے نمٹنے کی مجاز ہیں، وفاقی حکومت کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے جمعرات کے رو ز ایوان بالا کو جاری اجلاس میں اراکین سینٹ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومتیں اٹھارہویں ترمیم کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں پاور پلانٹ لگانے اور ان سے حاصل ہونے والی توانائی بحران زدہ علاقوں کو فراہم کرنے میں گزاریں وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کی طرف سے توانائی بحران سے نکلنے میں ایسے منصوبے لانے پر کوئی اعتراض نہیں وفاقی حکومت جہاں محسوس کرتی ہے صوبائی حکومتوں سے تعاون بھی کررہی ہے تھر میں سندھ حکومت کی طرف سے کول پاو رپلانٹ لگانے کے عمل میں وفاقی حکومت کی طرف سے معاونت فراہم کی گئی ہے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاور پالیسی دو ہزار پندرہ میں واضح درج ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنے توانائی بحران سے نمٹنے کی مجاز ہیں جس پر وفاقی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے (وقار )

متعلقہ عنوان :