ہواوے بزنس گروپ کو 2016میں مسلسل پانچویں برس شرح نمو میں اضافے کی توقعات

جمعرات 16 فروری 2017 23:04

ہواوے بزنس گروپ کو 2016میں مسلسل پانچویں برس شرح نمو میں اضافے کی توقعات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) ہواوے بزنس گروپ کو اپنے کاروبار میں 2016کے دوران سال2015کے مقابلے میں 42فیصد زائد شرح نمو کی توقع ہے ۔سال2016میں 26ارب امریکی ڈالرز کے سیلز ریونیو کے ساتھ ہواوے گروپ کی شرح نمو میں مسلسل پانچویں برس اضافہ دیکھا جاسکتا ہے ،گزشتہ برس ہواوے کی جانب سے اسمارٹ فونز کی شپمنٹ سالانہ بنیادوں پر29فیصد اضافے سے 139ملین یونٹس کی سطح تک رہی ،آئی ڈی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سال2016کے دوران اسمارٹ فونز کی عالمی شپمنٹ میں محض 0.6فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کے بزنس میں مجموعی طور پر ہواوے کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے چیف آپریٹنگ افسر Richard Yu, کا کہنا ہے کہ یہ اعدا وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں چیلنجز کے باوجود ہواوے کی کارکردگی انتہائی مثالی رہی ہے ،نئے برس کیلئے ہواوے کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے Richard Yu,کا کہنا تھا کہ اس برس ہم اپنی سپلائی چین،چینلز ،ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور بعد از فروخت خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر کام کرینگے،ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے آپریشنز،استعدادی صلاحیت ،فیصلہ سازی،عالمی کاروباری حکمت عملی اور مستقبل کی استعدادی صلاحیت میں مزید نکھار کیلئے بھی کوشاں رہیں گے ،سال2016میں ہواوے نے نئی تخلیقات پر اپنی توجہ مرکوز رکھی اور آپریٹنگ سسٹم کے مختلف شعبوں (EMUI based on Android),،ڈیول لینس کیمرہ ٹیکنالوجی ،آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر جہتوں پر کام کیا ،ہواوے نے گزشتہ برس EMUI 5.0 ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جو کہ Kirin chipsetاور 20ہواوے پیٹنٹ ٹیکنالوجیز سے مزین ہے ،ہواوے نے اسی برس ہواوے P9 اور میٹ9میں Leica Camera AG کے اشتراک سے ڈیول لینس Leica کیمرہ بھی متعارف کرایا،ستمبر2016میں ہواوے نے Max Berek تخلیقاتی لیبارٹری بھی قائم کی ،یہ سینٹر آپٹیکل سسٹم،imaging algorithms, اور virtual and augmented reality.کے شعبوں میں مشترکہ ریسرچ پر کام کرے گا،ہواوے نے ٹیکنالوجیز کی جدت کے باعث ہی میٹ9اور پی نائن جیسے شاہکار فلیگ شپ اسمارٹ فونز تخلیق کئے،ہواوے پی نائن اور پی نائن پلس کی شپمنٹ 10ملین یونٹس سے زائد رہی اوریہ اسمارٹ فونز 10ملین یونٹس شپمنٹ کا ریکارڈ توڑنے والے پہلے ہینڈ سیٹس قرار پائے،سال2017میں ہواوے اپنی مثالی کارکردگی کے تسلسل کیلئے پر عزم ہے اور ٹیکنالوجی کی جدت اور بہترین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے باعث صارفین کیلئے تخلیقاتی اسمارٹ فونز کی تیاری کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :