آج کا جلسہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کی چائنا کٹنگ کرنے والوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،خواجہ اظہار الحسن

جمعرات 16 فروری 2017 23:02

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہاہے کہ17 فروری کا جلسہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کی چائنا کٹنگ کرنے والوں کے تابوت میںآخری کیل ہو گا‘ چائنا کٹنگ کی سیاسی پارٹیوں کو ایم کیو ایم کی تقسیم نہ سمجھیں‘ سیاسی مخالفین جس جس گرائونڈ میں جلسہ کریں گے اس کے بعد ہم بھی وہاں جلسہ کریں گے‘ وہ حیدرآبادپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر مئیر حیدرآبادطیب حسین‘ایم این اے سید وسیم حسین‘ایم پی اے صابر حسین قائم خانی ڈسٹرکٹ انچارج ایم پی اے راشد خلجی اور دیگر بھی موجودتھے خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ نقالوں سے ہوشیار رہیں ہماری کوئی دوسری برانچ نہیں ہے ‘ ہر کسی کو اپنے جذبات کے اظہار کا حق ہے ‘ ہم کسی کو جبری طور پر ایم کیو ایم پاکستان میں نہیں لائے اور نہ لانے کی خواہش رکھتے ہیں ‘انہوںنے کہاکہ دبائو والا کام دوسری جانب ہو رہا ہے 22اگست کے بعد چاند رات منانے والوں پرواضح کرتے ہیں کہ ایم کیوایم کو مینڈیٹ کسی نے پلیٹ میں رکھا دیا ہے نہ کسی کو پلیٹ میں رکھ کر ملے گاانہوںنے کہاکہ17 فروری کا جلسہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کی چائنہ کٹنگ کرنے والوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا‘ چائنا کی سیاسی پارٹیوں کو ایم کیو ایم کی تقسیم نہ سمجھیں‘ سیاسی مخالفین جس جس گرائونڈ میں جلسہ کریں گے اس کے بعد ہم بھی وہاں جلسہ کریں گے انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ اختیارات کا رونا نہ روئیں ‘ وزیر اعلی اس لئے کہتے ہیں کہ اختیارات ان کے پاس رہیں‘ہمارا وزیر اعلیٰ آگیا تو پی پی پی کو گھر جیسا ماحول دیں گے جیسا ماحول انہوں نے ہمیں دیا انہوںنے کہاکہ شہری علاقوں کے علاوہ بھی آنے والے الیکشن میں آزاد امیدوار کھڑے ہوں گے‘ایم کیو ایم آزاد امیدواروں کی حمایت کرے گی ۔