پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 82 کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہ گئے

جمعرات 16 فروری 2017 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 82 کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 82 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 99 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 83 کروڑ 11 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10 فروری 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 16 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئی جس کی بنیادی وجہ حکومت پاکستان کے قرضوں سمیت دیگر ادائیگیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :