وزیر تجارت خرم د ستگیر خان کی وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ، ملکی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 16 فروری 2017 22:53

وزیر تجارت خرم د ستگیر خان کی وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) وفاقی وزیر تجارت خرم د ستگیر خان نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی اس ملاقات میں ملکی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور کوئٹہ زہدان روٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں اپنا اہم کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںایران سے بینکنگ ایگریمنٹ کے بعد تجارت میں بے حد اضافہ ہوگااور ملک میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا وزیر تجارت نے مزید کہا کہ ریلوے کے کرائے کم اور سامان کی ترسیل محفوظ ترین اور بروقت ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ریلویز پورٹ قاسم تک کوئلے کے ترسیل کی رسائی رکھتی ہے اور ایسے کاروباری مواقع ضائع نہیں کریں گے اس سلسلے میں کوئلے کی روزانہ کی بنیاد پر دو ٹرینیں چلائی جارہی ہیں اور ریلوے کا ریونیو 18ارب کی بجائے 40ارب سے بھی زائد ہونے جارہا ہے اور ریلوے عوام میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ بحال کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :