شفافیت اور میرٹ کی بالا دستی پنجاب حکومت کا طرئہ امتیاز ہے ‘رانا ثناء اللہ خاں

پاکستان اقوام عالم کے مثبت تجربات سے استفادہ کررہا ہے، دہشت گردی ناسور بن چکی‘صوبائی وزیر قانون

جمعرات 16 فروری 2017 22:47

شفافیت اور میرٹ کی بالا دستی پنجاب حکومت کا طرئہ امتیاز ہے ‘رانا ثناء ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جو دیگر ملکو ںکے ساتھ تجارتی ، معاشی اور سماجی رابطوں پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اقوام عالم کے ہر شعبہ زندگی میں مثبت تجربات سے استفادہ کر رہاہے، صوبہ میں شفافیت اور میرٹ کی بالا دستی پنجاب حکومت کی گورننس کا طرئہ امتیاز ہے، سی پیک کا منصوبہ پور ے خطہ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، کوئی ملک پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنیکی سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 90 شاہراہ قائد اعظم پر 25 ویں ایڈوانس ڈپلومیٹک کورس کے 28 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد کی قیادت فارن سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عزیز کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا اور وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ بھی موجود تھے۔ اراکین وفد کو صوبہ پنجاب کی گورننس، امن وا مان اور جاری ترقیاتی کاموں کے بارے تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔

رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے نا سور بن چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبہ پنجاب میں سیف سٹی پر اجیکٹ سمیت دیگر اقدامات کی بدولت دہشت گردی اور تخریب کاری کی روک تھام کو نئی جہت ملی۔اراکین وفد کو صوبہ پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری اور انرجی کرائسز پر قابو پانے سے متعلقہ اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔ وزیر قانون نے کہا کہ پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت ہیں۔ حکومت خواتین کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :