پاکستان ایک ترقی پسند اور مہمان نواز ملک ہے ہر شہری کو تعلیم ، رہائش ،کاروبار اور ملازمت کے یکساں مواقع دستیاب ہیں‘ صوبے کے گروتھ ریٹ میں اضافے کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جا رہا ہے ،دہشت گردی اس وقت تمام عالم اقوام کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے ہم اپنے ساتھی ممالک کے ساتھ مل کر آگے بڑھ رہے ہیں
وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا کا 24ممالک کے 27زیر تربیت افسران پر مشتمل وفدسے خطاب
جمعرات 16 فروری 2017 22:47
(جاری ہے)
اس موقع پر اُن کے ساتھ صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ ، وزیرِ کھیل و اُمورِ نوجوانان جہانگیر خانزادہ ، ڈائریکٹر جنرل فارن سروسز اکیڈیمی افتخار عزیز، فیکلٹی ممبرز اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر نے زیرِ تربیت افسران کو بتایا کہ حکومت پنجاب صوبے کو اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بنانے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے جن میں توانائی کے بحران کا خاتمہ، مثالی انفراسٹریکچر کی فراہمی، عالمی منڈیوں کی ڈیمانڈ کے مطابق تربیت یافتہ لیبر فورس کی تیاری، ٹیکسیشن میں سہولیات، انڈسٹری زونز کا قیام اور فول پروف سیکیورٹی شامل ہیں۔ صوبے کے گروتھ ریٹ میں اضافے کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ پارٹنر شپ کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کے مابین شراکت داری کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ای گوورننس کا سہارا لیا جا رہا ہے تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔ وزیر قانون راناء ثناء اللہ نے فارن آفیسرز کی رہنمائی کے لیے پنجاب کے انتخاب پرفارن سروسز اکیڈیمی کا شکریہ ادا کیا اور اُنھیں دستاویزی فلم کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جن میں اینٹی ٹیررازم فورس،ڈولفن فورس، پنجاب سیف سٹی پروجیکٹ، پنجاب فارنزک اکیڈیمی کا قیام اور محکمہ پولیس میںقانونی و انتظامی سطح پر متعارف کروائی جانے والی اصلاحات شامل تھیں ۔ سیکرٹری ہوم نے شرکاء کو بتایا کہ ان تمام انتظامات کے نتیجہ میں صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 79فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل پیش کی جبکہ سیکرٹری پنجاب بورڈ آف انوسٹمٹ اینڈ ٹریڈ نے شرکاء کوصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب بورڈ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے فارن سروسز اکیڈیمی کے وفد کو صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سروس ڈیلیوری کو بہتر سے خوب تر بنانے کے لیے ای مانیٹرنگ کے نظام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ زیر تربیت افسران نے پنجاب کی ترقیاتی منصوبہ بندی اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہا گیااور تفصیلی معلومات کی فراہمی پر وزراء اور سیکرٹری صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو یادگاری سوینئرز پیش کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.