یورپی یونین نے چین کے ساتھ سربراہی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردیں

جمعرات 16 فروری 2017 22:41

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) یورپی یونین نے آزادنہ تجارت اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ سربراہی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردیں ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین اور یورپی یونین کے مابین ہر سال آزادانہ تجارت اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کیلئے جولائی میں سربراہی کانفرنس کا انعقاد ہوتا ہے تاہم رواں برس یہ کانفرنس جلد منعقد ہونے کا امکان ہے ۔کانفرنس کے ذریعے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ چین اور یورپ بین آزادانہ تجارت کے حامی ہیں جبکہ یورپی یونین کی یہ خواہش ہے کہ چین کی اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے لئے حمایت کا اعادہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :