چین ،برڈ فلو وائرس سی192افراد متاثر،79ہلاک

جمعرات 16 فروری 2017 22:41

فوچو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) چین میں برڈ فلو وائرس ایچ سیون این نائن سے متاثرہ مزید مریض سامنے آگئے ۔چینی وزارت صحت وخاندانی منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ مشرقی چین کے صوبہ چیانگ شی میں برڈ فلو وائرس سے مزید 28افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں گزشتہ ایک ماہ اور12دن میں 7افراد ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

جنوب مشرقی چین کے صوبہ فوچیان میں رواں ماہ مزید 9مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ اب تک چین میں برڈ فلو وائرس سے 192افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 79 ہلاک ہو چکے ہیں ۔برڈ فلو سے متاثر ہونے والے افراد کی زیادہ تر تعداد دریائے یانگ زی اور پرل سے ملحقہ علاقوں میں آباد ہے اس کے علاوہ چیچیانگ ، ہنان اور کوانگ تونگ سے بھی 20متاثرہ افراد کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں ۔ سیچوان ، ہنان ، چیچیانگ اور کوانگ تونگ میں صحت کو لاحق خطرات کے باعث پولٹری کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :