Live Updates

بدقسمتی سے کراچی شہر کے مسائل دن بہ دن بڑھتے ہی جارہے ہیں، خرم شیر زمان

خستہ حال گاڑیاں شہریوں کی موت کا پروانہ لیئے اہم شاہراہوں پر دھندناتی پھر رہی ہیں،پی ٹی آئی رہنماء

جمعرات 16 فروری 2017 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئرنائب صدر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالتے وقت عہد کیا تھا کہ کراچی میں اب عوام کو کام نظرہوتا آئے گا لیکن بدقسمتی سے شہر کے مسائل دن بہ دن بڑھتے ہی جارہے ہیں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی حالت زار درست کرنے کے لئے صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور یہ خستہ حال گاڑیاں شہریوں کی موت کا پروانہ لیئے اہم شاہراہوں پر دھندناتی پھر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قیوم آباد کورنگی میں ٹریفک حادثے کے مقام پر امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے شہریوں کی موت پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت صوبائی حکومت کو آئے روز ٹریفک حادثات کا زمہ دار ٹہرایا انہوں نے کہا کہ شہر میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے مال بردار اور پبلک ٹرانسپورٹ چل رہی ہیں جو عوام کی زندگیوں کے لئے خطرہ ہیں,ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور عوام کو ان چلتی پھرتی موت کے منہ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات