رائے ونڈ ، موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اورپانامہ کیس حکمرانوں کی کارکردگی کا ثبوت ہے، رانا نثار احمد

جمعرات 16 فروری 2017 22:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ،ہمارے قائد عمران خان پہلے دن سے اسی بات پر اڑے ہوئے ہیں ،کہ ن لیگ ہمیشہ دھانیوں سے منتخب ہوئی ہے ،حکمرانوں کی کرپشن نے ملک میں تباہی مچارکھی ہے ،پانامہ کیس حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف برسراقتدار آکر نمائشی منصوبوں کی بجائے ایسے منصوبوں کا آغاز کرے گی ،جس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے ،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور اس کے حواریوں نے ملک میں بادشاہت کا نظام قائم کررکھا ہے ،ن لیگی حکومت نے تمام قومی اداروں کو تباہ و برباد کردیا ہے ،پچھلے کئی سالوں سے جھوٹ ،فراڈ اور فریب کی سیاست کرنے والوں کو ہر صورت تلاشی دینا ہوگی ،سپریم کورٹ نے جو سوال کئے ہیں،اس سے واضح ہوچکا ہے کہ قومی دولت کو لوٹ کر بیرون ممالک کاروبار اور جائیدادیں بنانے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں،شریف خاندان کی منزل اقتدار ہے ،چاہے وہ جس مرضی طریقہ سے حاصل کریں،حکومت جمہوریت کی آڑ میںآمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے ،اور ملکی اداروں کو اپنی غلامی کی وجہ سے تباہ و برباد کررہی ہے ،جس سے ملک میں جنگل کا قانون ہے ،اور عوام اپنے حقوق کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :