رائے ونڈ ، حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، حاجی محمد افضل خاں

جمعرات 16 فروری 2017 22:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) چیئرمین یونین کونسل بابلیانہ رائے ونڈ حاجی محمد افضل خاں نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

(جاری ہے)

مال روڈ خود کش دھماکہ بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ،دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں پر پوری قوم سوگ کے عالم میں ہے ،ان حالات میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دلیرانہ عزائم اور بیانات نے قوم کو بھرپور حوصلہ دیا ہے ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے ،ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین ،ایس ایس پی آپریشن زاہد محمود گوندل سمیت سات پولیس اہلکاروں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ،اور یہ عظیم قربانی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں سنگ میل ثابت ہوگی ،اور ان کی قوم کیلئے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے دعا کی کہ لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسروں و جوانوں اور سویلین کی دنیا میں سرزد ہونے والی کوتاہیوں کو اللہ تعالیٰ معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے ۔

متعلقہ عنوان :