رائے ونڈ ، دہشت گردی کے واقعات حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، اشعر نیازی

جمعرات 16 فروری 2017 22:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہور ڈویژن اشعر نیازی نے کہا کہ لاہور اور پشاور میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دہشت گردی کے دلخراش واقعات اور آئے روز دہشت گردحملے حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ، دہشت گرد اسلام اور وطن دونوںکے دشمن ہیں جو عالمی دنیا میں بھی ملک اور اسلام کی ساکھ خراب کررہے ہیں، ان کا قلع قمع کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے پاک وطن کو دہشت گردی جیسے ناسورسے چھٹکارا دلایا جائے،جس کا ہم بارہا مرتبہ مطالبہ کر چکے ہیں ،حکومت اور ذمہ دار ادارے روایتی سستی کو چھوڑ کر جذبہ انسانیت سے سرشار ہو کر اخلاص کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کی اصل روح پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کوجلداز جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے ،انہوں نے چیف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ سے اپیل کی کہ وہ ملک میںامن قائم کرنے میں سرگرمیوں کو تیزاورسیکورٹی فورسز کو مزید فعال کریں،اشعر نیازی نے کہا کہ پشاور مہمندحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی ہاتھ سی پیک کوناکام بنانے کیلئے سرگرم ہوچکا ہے ،معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پہلے لاہور ،کوئٹہ اور اب پشاورومہمنددھماکوں سے ہرپاکستانی کادل زخمی ہے، پاکستان کوایٹمی قوت ہونے کی سزادی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیاگیاکہ دہشت گردجس روپ میں ہوں کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف بلاتفریق موثر اوربھرپور آپریشن کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :