وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد صوبائی وزیر قانون کے خلاف بھی نااہلی ریفرنس پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 16 فروری 2017 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی نااہلی ریفرنس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ریفرنس سول سوسائٹی کی رہنما آمنہ ملک نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون کی جانب سے جھوٹی بیان بازی کی گئی ان کے بیانات عدالت کو خوف زدہ کرنے کے زمرے میں آتے ہیں لہٰذاان کے نااہل قرار دیاجائے۔(قیوم زاہد)