لاہور, ہائیکورٹ، سگے باپ اور دو بھائیوں کے قتل میں سزائے موت کے قیدی کی اپیل مسترد سزاء کی توثیق

جمعرات 16 فروری 2017 22:17

لاہور, ہائیکورٹ، سگے باپ اور دو بھائیوں کے قتل میں سزائے موت کے قیدی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سگے باپ اور دو بھائیوں کے قتل میں سزائے موت کے قیدی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزاء کی توثیق کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیاپیل کی سماعت کی۔ملزم تنویر حسین کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پولیس نے اسے کسی جواز کے بغیر مقدمے میں نامزد کیا لہذا عدالت ٹرائل عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاء کو کالعدم قرار دے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل منیر سیال نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے منفی سرگرمیوں سے روکنے پر اپنیسگے باپ اور دو بھائیوں کو قتل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹرائل عدالت میں ملزم کی سگی والدہ اور بھابیوں نے اس کے خلاف گواہیاں دیں لہذا ملزم کی ٹرائل عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت برقرار رکھی جائے۔جس پر عدالت نے سگے باپ اور دو بھائیوں کے قتل میں سزائے موت کے قیدی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزاء کی توثیق کر دی۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :