بنوں، معذور افرادکا خواتین و بچوں سمیت خصوصی پیکج کیلئے دھرنا

سرکاری بھرتیوں میں خصوصی کوٹہ بڑھانے اور وظیفہ جاری کرنے کا مطالبہ

جمعرات 16 فروری 2017 22:05

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) بنوں کے معذور افرادنے خواتین و بچوں سمیت خصوصی پیکج کیلئے دھرنا دیا ہے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں احتجاجی دھرنا سے خطاب میں چیئرمین ممیز اللہ جہاد یار،صدر عابد نور وزیر ،عالمگیر خان اور آصف عمران کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین پاکستان نے حقوق دیئے ہیں مگر انہیں عملی شکل نہیں دی جا رہی صوبہ پنجاب میں معذور افراد کیلئے ملازمت میں پانچ فیصد کوٹہ، خصوصی پیکج، وظائف اور ویل چیئر کیساتھ ساتھ مصنوعی اعضاء بھی دیئے جاتے ہیںمگر ہمیں نہیں دیا جا رہا اُنہوں نے کہا کہ ہم معاشرے پر بوجھ نہیں بننا چاہتے ہمیں بھی سرکاری بھرتیوں میں خصوصی کوٹہ بڑھایا جائے یا ماہانہ کلاس فور ملازم کی تنخواہ کے برابر وظیفہ جاری کیا جائے اُنہوں نے صوبائی وزیر سکندر شیر پاؤ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا اور چیئرمین پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا کہ چلنے پھرنے ،کام کاج کیلئے ویل چیئر کیساتھ ساتھ مصنوعی اعضاء دیئے جائیں تاکہ ہم بھی اپنے خاندان کی کفالت اور معاشرے کیلئے کچھ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :