حج کرپشن کیس ، حامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے تمام تر ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنا کر پھنسایا گیا،سزا کالعدم قرار دی جائے،لطیف کھوسہ کی عدالت سے استدعا

جمعرات 16 فروری 2017 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) حج کرپشن کیس ، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے تمام تر ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا،سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنا کر پھنسایا گیا،سزا کالعدم قرار دی جائے،لطیف کھوسہ کی عدالت سے استدعا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حج کرپشن کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے تمام تر ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا،حامد سعید کاظمی کی جانب سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ،لطیف کھوسہ نے عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی، راو شکیل اور احمد فیض ملوث ہیں،چارج شیٹ کے مطابق حج پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ،میڈیا نے بلاوجہ معاملے کو اچھالا،سعودی عرب میںاصولوںسے ہٹ کر احمد فیض کو غیر قانونی طور پر ریکمینڈ کیا گیا ، اصل ذمہ داران آفتاب اسلام اور راو شکیل ہیں ،ہارڈ شپ کے لیے سیٹیں مخصوص کی گئیں ،اقتدار کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا،سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اور دلائل دیئے کہ سابق وفاقی وزیر کو میڈیا کے زریعے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حامد سعید کاظمی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت آج تک کے لئے ملتوی کر دی۔

(حسن رضا)