جنوبی کوریا کے چار رکنی وفد کا عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ

جمعرات 16 فروری 2017 21:54

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) جنوبی کوریا کے چار رکنی وفد نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیااور ایک روزہ سیمینار میں شرکت کی۔وفد نے پروفیسر وان ٹیک ایم ، محمد زبیر صدیقی، باو،ْلی اور یون جن کم شامل تھے۔وفد نے ہولو جینو سیکنوسینگ اور ہربل میڈیسنل پلانٹ (جینسنگ) کے فوائد کے بارے میں تفصیلی لیکچرز دیئے۔

(جاری ہے)

وفد نے یونیورسٹی کے اوریکس آفس، میوزیم ، لائبریری اور باٹنی لیبز کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے یونیورسٹی میں معیاری تعلیم اور ریسرچ و تحقیق کو بے خد سراہا اور آپس میں باہمی تعاون کو مذید بڑھانے پر اتفاق کیا۔وفد کو یونیورسٹی سوینئر بھی پیش کیا گیا اور تحائف بھی دیئے۔یونیورسٹی کے ریسرچ آفس اوریکس نے وفد کو شیلڈز اور تحائف دیئے۔ اس موقع پر تمام ڈینز اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :