منڈاڈیم نہرپربہت جلداورتیزرفتاری سے عملی کام کاآغازہوجائیگا،امیرمقام

جمعرات 16 فروری 2017 21:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) چیئرمین واپڈالیفٹنٹ جنرل(ر) مذمل حسین نے خیبرپختونخوامیںبجلی کے جاری منصوبوںکے بارمیں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام کو مفصل بریفنگ دی۔اس موقع انجینئرامیرمقام نے چیئرمین واپڈاکوخیبرپختونخوامیںبجلی کے منصوبوں پرکام برق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی۔بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں منڈاڈیم نہرپربہت جلداورتیزرفتاری سے عملی کام کاآغازہوجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ3مارچ کوکرم تنگی ڈیم کاباقاعدہ افتتاح وزیراعظم محمد نوازشریف خودکریںگے،تربیلا4-اورگولن گول ہائیڈروپائوپراجیکٹ سے حال کی جانیوالی بجلی کورواںسال کے آخرتک نیشنل گرڈمیںشامل کردیںگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ داسوڈیم،کیال خوڑ اوردیامیربھاشاڈیم پرجاری کام سے بھی وزیراعظم کے مشیرکوآگاہ کیاگیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے نئے چیئرمین واپڈا مذمل حسین کی بجلی کے منصوبوںپرکام کومزیدمہمیزدینے اورکارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا وزیراعظم محمدنوازشریف بجلی کی بروقت منصوبوںکی تکمیل میںدلچسپی لے رہے ہیںتاکہ پاکستانی عوام تاریکیوںسے روشنیوںمیںآجائیں اورملک معاشی اوراقتصادی طورپرمستحکم ہو۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کالوڈشیڈنگ کے حوالے سے تصورموجودہ وفاقی حکومت کے دوراقتدارمیںبدل گیااوراب عوام نے خودتسلیم کرلیاکہ 2018تک لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ یہ ہماراانتخابی وعدہ تھاجسے عملی جامہ پہنادیاگیااورانشاء اللہ دیگرتمام انتخابی وعدوںکومن وعن پوراکریںگے۔

متعلقہ عنوان :