لال شہباز قلندر کی درگاہ کے اندر دھماکہ ہوا، سیہون شریف کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے: پولیس

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 فروری 2017 19:28

لال شہباز قلندر کی درگاہ کے اندر دھماکہ ہوا، سیہون شریف کے تمام ہسپتالوں ..
سیہون شریف (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لال شہباز قلندر کی درگاہ کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سیہون شریف میں واقع لال شہباز قلندر کی درگاہ پر دھماکہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ درگاہ کے اندر ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کا دن ہونے کے باعث درگاہ پر ملک بھر سے لوگ دھمال کیلئے بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے۔ دھماکے کے وقت درگاہ میں دھمال چل رہا تھا۔ درگارہ پر دھماکے کے وقت 800 کے قریب لوگ موجود تھے۔ دھماکے بعد درگاہ پر بھگدڑ بھی مچ گئی جس کی زد میں آکر کئی افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد سیہون شریف کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :