فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں فائن آرٹس کی سالانہ نمائش کا انعقاد
جمعرات 16 فروری 2017 21:44
(جاری ہے)
وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے اس موقع پر کہا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی طالبات کو ایک مفید شہری بنانے میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہے، طالبات کو بدلتے حالات کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک و ملت کا نام روشن کر سکیں۔
بین الاقوامی نوعیت کی پڑھائی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے علاوہ کسی جامعہ میں شاید ہی میسر ہو جہاں پر طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاتا ہے۔ انہوں نے طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں داد دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح اپنی محنت جاری رکھیں، اپنی سوچ سے نت نئے خیالات کو سامنے لائیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنا لوہا دنیا بھر میں منوائیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نمائش میں موجود تھی۔ اس شعبہ کی انچارج ڈاکٹر ثریا چوہدری، عنبرین رضا، محمد صالح، کشور کیانی، انعم طاہر، راحیلہ مشتاق، لبنیٰ خاتون، طاہرہ نورین، زہرا حبیب، غزالہ بخاری اور ثنیہ مبارک علی نے اس نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش میں طالبات نے ڈرائنگ، پرنٹ میکنگ، آئل پینٹنگ، منیئے چر، ٹیکسائل اینڈ گرافک ڈیزائننگ، اینی میشن اور فوٹو گرافی کے شعبوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو انتہائی خوبصورتی سے مختلف انداز میں پیش کیا۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی طالبات میں خود اعتمادی کو فروغ دیتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر لانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے کیونکہ یہاں کی طالبات ذہنی صلاحیتوں اور تخلیق کاری میں کسی سے کم نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.