ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس، فاضل جج کا آئندہ سماعت پر سائل کونسل کے دلائل پیش کرنے کا حکم

مفتی عبدالقوی پربھی اعانت جرم کی فردجرم عائدکی جائے،وکیل استغانہ ، کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی

جمعرات 16 فروری 2017 21:44

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس، فاضل جج کا آئندہ سماعت پر سائل کونسل کے دلائل ..
ْملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کردی گئی، فاضل جج نے آئندہ سماعت پر سائل کونسل کے دلائل پیش کرنے کا حکم دے دیاجبکہ وکیل استغانہ نے استدعاکی کہ مفتی عبدالقوی پربھی اعانت جرم کی فردجرم عائدکی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ملتان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید صیغم رضوی کی عدالت میں ہوئی جس میں ملزمان وسیم، عبدالباسط اور حق نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا لیکن ملزمان کا وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکا جس پر ملزمان کی جانب سے استدعا پر فاضل جج نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر وکیل کے دلائل پیش کرنے کا حکم دے دیا اور عدالتی کارروائی 27 فروری تک ملتوی کردی، دوسری جانب قندیل بلوچ قتل کیس کے دیگر ملزمان ظفر اور اسلم شاہین کے پہلے ہی وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :