سابق وزیراعظم گیلانی کی نا اہلی کی مدت رواں سال12 اپریل کو ختم ہوجائے گی،پی پی قیادت کا یوسف رضا گیلانی کو دوبارہ پارلیمانی سیاست میں آنے کا مشورہ،سابق وزیراعظم کے انتخابات لڑنے کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو کے دورہ ملتان کے دوران کیا جائے گا،ذرائع

جمعرات 16 فروری 2017 21:44

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کی مدت رواں سال12 اپریل کو ختم ہوجائے گی ،پی پی قیادت نے وائس چئیرمین پی پی پی وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو دوبارہ پارلیمانی سیاست میں آنے کا مشورہ دے دیا،یوسف رضا گیلانی کے انتخابات لڑنے کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو کے دورہ ملتان کے دوران کیا جائے ،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے عدالتی فیصلے کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا تھا جبکہ توہین عدالت کیس میں پانچ سال کیلئے نااہل بھی قراردیا گیا تھا ،سابق وزیراعظم کی اہلیت رواں سال اپریل میں بحال ہوجائے گی ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اورآصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو عام انتخابات میں ملتان سے حصہ لینے کی تجویز دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملتان سے پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے بھی یوسف رضا گیلانی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے انتخابات لڑنے کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو کے دورہ ملتان کے دوران کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو یوسف رضا گیلانی کی رضامندی کی صورت میں بلاول بھٹو اعلان کریں گے ۔