بھارت سی پیک کو نقصان پہنچانے کیلئے پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے،مولانا سیف اللہ خالد
لاہور اور کوئٹہ میں بم دھماکے اور کنٹرول لائن پر فائرنگ طے شدہ منصوبہ بندی کا حصہ ہے،مرکزی رہنماء جماعتہ الدعوة
جمعرات 16 فروری 2017 21:40
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی مرکز عثمان بن عفان ماڈل ٹاون میں کارکنان کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جماعتہ الدعوہ کے مرکزی رہنماء مولانا نصر جاوید جنوبی پنجاب کے مسئول ابو معاذ عمران اور ضلعی مسئول رانا نصراللہ نے بھی خطاب کیا.انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی نظربندی صرف ایک فرد کی نظربندی نہیں۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔پاکستان سے کشمیریوں کی حمایت میں اٹھنے والی آواز کو خاموش کرنے کیلئے نظربندیاں کی جارہی ہیں۔سال 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے پر جماعةالدعوة کے خلا ف اقدامات اٹھائے گئے۔تمام جماعتیں متحد ہو جائیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسرائیل بھارت کے ساتھ ہیں۔اس ٹرائیکا سے پاکستان کو بچانا ہے۔حکمران مودی کی خوشنودی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔حافظ محمد سعیدودیگر رہنماؤں کی نظر بندی سے مودی کے تمام الزامات کی تصدیق کی گئی۔حافظ محمد سعید پہلے بھی نظر بند رہے ،عدالتوں نے انہیں بری کیا اور کہا کہ جماعة الدعوة کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی نظربندی دفاع پاکستان کونسل پر حملہ ہے۔آواز نہ اٹھائی تو ایک ایک کر کے سب جماعتیں زد میں آئیں گی۔ملک میں اسلامی تشخص ختم کیا جا رہا ہے اور لبرل ازم کی باتیں کی جار ہی ہیں۔توہین رسالت ایکٹ باربار زیر غور لایا جارہا ہے۔نبی کریم کی عزت و ناموس پر ہر مسلمان جان قربان کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی ومذہبی جماعتیں کشمیر پر اپنی پالیسی واضح کریں۔نصر جاوید نے کہاکہ بیک چینل ڈپلومیسی کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل مسلط کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حافظ محمد سعیدودیگر کی نظربندیاں پاکستان کے دفاع کو کمزور اور کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کو سبوتاڑ کرنے کی سازش ہے۔ہم کشمیر بنے گا پاکستان کی بات کرنے والے لوگ ہیں،بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوششیں تقسیم کشمیر کے مترادف ہیں۔حکومت کشمیر پالیسی واضح کرے۔انہوں نے کہاکہ ہم حافظ محمد سعید کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔رانا نصراللہ نے کہا کہ حافظ محمد سعید ودیگر رہنماؤں کوپانامہ کیس سے توجہ ہٹانے اور مودی کو خوش کرنے کیلئے نظربند کیا گیا۔اس وقت مسئلہ کشمیر پر بیک چینل ڈپلومیسی کو پروان چڑھایاجارہا ہے۔ نظربندیوں میں ٹریک ٹو چینل متحرک ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاجارہا ہے۔یہ شہ رگ کشمیر کو چھڑانے کا وقت ہے۔ جماعةالدعوة کی کشمیر پالیسی وہی ہے جو قائداعظم کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سعید کو نظربند کر کے حکومت نے ثابت کیا ہے کہ ملکی خودمختاری کی ان کے ہاں کوئی اہمیت نہیں ہے۔جماعةالدعوة کے قائدین کو کشمیریوں کی حمایت کے جرم میں بھارتی و امریکی دباؤ پر گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سعید کو نظربند کرنا ایک ایسا لمحہ فکریہ ہے جس پر ہمیں تھوڑا گہرائی سے دیکھنا ہو گا۔یہ مقامی سازش کے تحت نہیں بلکہ بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی زیرک قیادت ہمارے ساتھ ہے۔ہم صرف قراردادیں پاس کرنے اور مذمت کرنے کی حد تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ باہر نکلیں گے۔ہم نے 2017ء کو کشمیر کے نام کیا۔ حافظ محمد سعید سب کے دلوں میں بستے ہیں ، انہیں گرفتار کرنے کے بعد میڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے۔جماعةالدعوة نے بلوچستان میں ریلیف کا کام کیا آج بلوچ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دفاع اس وقت بہت بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے،حکمرانوں کی کوششیں بتا رہی ہیں کہ انہیں پاکستان نظریاتی شناخت کے ساتھ برداشت نہیں ہے،ہر روز ایک نیا فتنہ کھڑا جا رہا ہے۔بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کیلئے بھرپور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.