کارنیول بحریہ ٹائون کراچی میں60'x30'سائز کی LEDسکرین کی تنصیب

لاتعداد شائقینِ کرکٹ کی کا رنیول میں روزآنہ آمد، PSLکے پرجوش مقابلے اور بہت سے فوڈ آئوٹ لیٹس کے درمیان بھرپور مزے

جمعرات 16 فروری 2017 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) بحریہ ٹائون نے PSLکے جنون میں اضافہ کر دیا ہے۔کارنیول بحریہ ٹائون کراچی میں 60x30سائز کی بڑی LEDسکرین شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔پاکستان سپر لیگ 2017کے جاندار مقابلے 9فروری سی7مارچ تک جاری رہیںگے۔اس ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیںکراچی کنگز، لاہور قلندرز،پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈیئیٹرز اور اسلام آباد یونائیٹد حصہ لے رہی ہیں۔

بحریہ ٹائون کراچی کارنیول لوکل اور انٹرنیشنل فوڈ آئوٹ لیٹس کا بہترین مرکز ہے جہاںخوراک کے شائقین ایک محفوظ، آرام دہ اور پرسکون ماحول میںبہترین فاسٹ فوڈ اور مصالحے دار لوکل کھانوں سے لطف اندوزہوتے ہیں۔کارنیول میں برگر کنگ، پیزا ہٹ، اے ون، ,Filly,Freshensبلوچ آئس کریم، کریمری، استنبول،Cave آفریدی ان اور بمبئی کوئلہ کڑاہی جیسے مشہور فوڈ آئوٹ لیٹس موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس ماحول میں کرکٹ کا اضافہ شہر میں صحتمند سرگرمیوں کی شروعات ہے۔یہی وجہ ہے کہ کراچی کے رہائشی کارنیول کا رخ کر چکے ہیں۔ایک نوجوان نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ ایسے کیا ’مجھے تو محسوس ہو رہا ہے جیسے میں سٹیڈیم میں ہی میچ دیکھ رہا ہوں‘۔قائد ولاز بحریہ ٹائون کی رہائشی مسز سلیم کا کہنا تھا،’سیکیورٹی کے انتظامات ،زبردست فوڈ ورائٹی اور کرکٹ نے کارنیول کو فیملی کے لیے بہترین تفریحگاہ بنا دیا ہے۔

‘کراچی کنگز کی سپانسرشپ اور کارنیول میں اس بڑی سکرین کی تنصیب ، پاکستان میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کیلیے بحریہ ٹائون کے عزم کا اظہار ہے۔ 50,000 شائقین کی گنجائش،فلڈلائٹس، LED سکرین اور ان ڈور پریکٹس ایریا کے ساتھ بحریہ ٹائون کراچی میں زیرِتعمیر رفیع کرکٹ سٹیڈیم پاکستان میں سب سے بڑا بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈ یم ہے۔

متعلقہ عنوان :