فوجی عدالتوں میں توسیع بارے تحفظات کے باوجود حمایت کا فیصلہ کیاہے ،مولانا فضل الرحمن

جمعرات 16 فروری 2017 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (ِف) کے پارلیمانی لیڈر اور مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے ہماری جماعت کو تحفظات ہیں مگر اس کے باوجود ہم نے اس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ان عدالتوں میں توسیع پر ہے اور اب تحفظات ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع دن سے موقف ہے کہ فوجی عدالتوں کا قانونی مذہب اور فرقے سے بالا ہو اس قانون میں ترمیم پر سب جماعتیں راضی ہیں اس بنیاد پر ہم نے اس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے انہوںنے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں بھی ہم نے اصوبوں کی بنیاد پر فوجی عدالتوں میںتوسیع کی مخالفت کی تھی ہم نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی تھی اور اب بھی کررہے ہیں مگر سیاسی جماعتیں اس کی حمایت کرہی ہیں تو ہم بھی حکومت کے اس اقدام پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں

متعلقہ عنوان :