پاک بھارت تعلقات مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بہتر نہیں ہو سکتے،مشاہد حسین سید

خطے کی نازک سکیورٹی صورتحال سے فائدہ اٹھاکر مغرب کی بعض قوتیں نئی سرد جنگ کا ماحول بنا رہے ہیں،سیمینار سے خطاب

جمعرات 16 فروری 2017 21:03

پاک بھارت تعلقات مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بہتر نہیں ہو سکتے،مشاہد حسین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بہتر نہیں ہو سکتے، جبکہ بھارت نئی سرد جنگ کے ماحول میں تباہی یا اقتصادی ترقی کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لے تاکہ اس کی اصلیت واضح ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا، مشاہد حسین نے کہا کہ پاک بھارت ہمسایہ ممالک ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کی وجہ سے دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہتے ہیں اور ان حالات میں بہتری اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک مسئلہ کشمیر وہاں کے عوام کی خواہش کے مطابق حل نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ خطے کی نازک سیکیورٹی صورتحال سے فائدہ اٹھاکر مغرب کی بعض قوتیں نئی سرد جنگ کا ماحول بنا رہے ہیں اور روس کو چین کا دشمن بنانے پر تلے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس کی سردجنگ کیلئے مغربی قوتیں علاقائی ممالک کو استعمال کرنا چاہتی ہیں اس لئے ابھی سے بھارت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ نئی سردجنگ کی تباہی یا بہتر تعلقات کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو تقویت دینے کے ساتھ معاشی ترقی کے سفر میں حصہ دار بننے کا فیصلہ کر لے تاکہ سب پر واضح ہو کہ بھارت خطے میں امن چاہتا ہے یا تباہی کا خواہاں ہے۔

وقار)