قبائلی عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھاجائے ‘اس مقصد کیلئے پورے فاٹامیں مختلف کیٹیگریز کے ہسپتالوں کے قیام کے پروگرام پرجلد جلد عملدرآمد یقینی بنایاجائے

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا محکمہ صحت فاٹا کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 16 فروری 2017 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ قبائلی عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھاجائے اور اس مقصد کیلئے پورے فاٹامیں مختلف کیٹیگریز کے ہسپتالوں کے قیام کے پروگرام پرجلد جلد عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں محکمہ صحت فاٹا کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، سیکرٹری سوشل سیکٹر ڈیپارٹمنٹ فاٹا، ڈائریکٹرہیلتھ فاٹا اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی وزیرستان ایجنسی میں شولام ماڈل ہسپتال کو ایک خودمختار ادارے کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت یہ ہسپتال سیلف پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اصول کے تحت کام کرے گا۔

(جاری ہے)

شعبہ صحت سے متعلق مختلف تجاویز کا حوالہ دیتے ہوئے گورنرنے کہاکہ اب جبکہ تعمیرنو کی کوششیں جاری ہیں تو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھاناوقت کا تقاضاہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ماہرڈاکٹرز، ادویات اوردیگرسہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ آڑے نہیں آنی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :