تارکین وطن مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں ‘کشمیرکی آزادی کے نتیجے میںبرصغیرکے مسلمانوں کو بڑی خوشخبریاں ملیںگی‘نریندرمودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے برھائیںگے تو ہندوستان کے موجودہ نقشے کو برقرار نہیں رکھ سکیںگے‘5لاکھ کشمیریوںکامقدس لہوامت کے عروج اور کشمیرکی آزادی کی نوید بنے گا

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و رکن اسمبلی عبدالرشید ترابی کی برطانیہ سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت

جمعرات 16 فروری 2017 20:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں ،کشمیرکی آزادی کے نتیجے میںبرصغیرکے مسلمانوں کو بڑی خوشخبریاں ملیںگی،نریندرمودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے برھائیںگے تو ہندوستان کے موجودہ نقشے کو برقرارنہیںرکھ سکیںگے،5لاکھ کشمیریوںکامقدس لہوامت کے عروج اور کشمیرکی آزادی کی نوید بنے گا،عالمی برادری کے دوہرے معیار نے دنیا کے امن کو تہہ وبالاکیا ہواہے،ان خیالات کا اظہار انھوںنے سابق ممبر کشمیرکونسل چوھدری یعقوب کے ہمراہ برطانیہ سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی محنت سے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کشمیرپر بحث خوش آئند ہے،اس کو مثال بنا کر یورپی ممالک کی دیگر پارلیمنٹس میں بھی بحث کی جائے تاکہ کشمیریوںکو ان کے حق خودارادیت کے حصول میںمدد ملے،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان پر دبائو بڑھائے تاکہ ہندوستان اپنی قیادت کے عہد کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت کی قابض افواج کے مسلسل ظلم اور جبر سے کشمیری موت سے بے خوف ہوچکے ہیں موت سے بے خوف قوم کو کون غلام رکھ سکتاہے،ہندوستان نے کشمیریوں کو آزادی دینے میں دیر کی تو اس کا اپنا نقشہ بدل جائے گا،ہندوستان جب ٹوٹے گا تو اس کے اندر گئی اور ممالک بن جائیںگے،نریندرمودی حالات کو جس طرف لے جارہے ہیں او ر جسں انداز سے وہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں وہاں کیسے دوسرے مذاہب کے لوگ سکون سے رہ سکیںگے،جب عیسایوں ،،مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوںاور ان کے مقدس مقامات کو گرانے اور ان کو قتل کرنے نکلیںگے تو حالات یقینا بدل جا ئیںگے،ہندوستان اگر اپنے موجودہ نقشے کو برقراررکھنا چاہتا ہے تو ا س کشمیر آزا د کرناہوگاورنہ سابق سوویت یونین کی طرح ہندوستان کے حصے بخرے ہونے سے کون روک سکتاہے۔

(جاری ہے)

یہ ہندوستان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق دے۔