منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے ملازمین کو بحال نہ کیا جا سکا

احتجاج 9ویں روز میں داخل ‘ملازمین کا چوک شہیداں میں احتجاجی مظاہرہ ‘حکومت کیخلاف نعرے بازی

جمعرات 16 فروری 2017 20:29

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے ملازمین کو بحال نہ کیا جا سکا،احتجاج 9ویں روز میں داخل ،ملازمین کا چوک شہیداں میں احتجاجی مظاہرہ حکومت کے خلاف نعرے بازی ،معاشی قتل بند کرو ملازمین کو بحال کروں کے نعرے ،تفصیلات کے ملازمین آج چوک شہیداں کو بلاک کر کے زبردست احتجاجی مطابق منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے 30برطرف کیے گئے ملازمین کو آزاد حکومت نے بحال نہ کیاملازمین آج چوک شہیداں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور چوک کو بلاک کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے 3فروری سے MDHAحکام نے بغیر کوئی وجہ تیس ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا تھا اس وقت سے لیکر آج تک فارغ شدہ ملازمین پر امن احتجاج کر رہے ہیں احتجاجی ملازمین کا احتجاج نویں روز میں داخل ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی کیمپ میں میرپور شہریوں کی بڑی تعداد اور سول سوسائٹی کا ملازمین سے اظہار یکجہتی اور حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا گیا کہ ملازمین کو فوری طور پر نوکریوں پر بحال کیا جائے ۔احتجاجی کیمپ سے چوہدری منشا ،طاہر یونس ،محمد علی ،کلیم بشارت ،محمد عدیل ،جاوید اقبال ،محمد زاہد ،نصیر احمد و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد حکومت ملازمین کا معاشی قتل عام کر رہی ہے ہمیں بغیر کسی نوٹس اوروجہ کے نوکریوں سے فارغ کیا گیاوزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے دورہ میرپور کے دوران ہمارے احتجاج کو نظر انداز کر کے ہمیں سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے جب تک ہمیں نوکریوں پر بحال نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا آج ہم چوک شہیداں کو مکمل طور پر جام کر کے احتجاج کرینگے اگر پھر بھی ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پھر پورے میرپور میں دما دم مست قلندر ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :