چین اور یوکرائن کا سلامتی تعاون سے اتفاق

جمعرات 16 فروری 2017 20:23

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) یوکرائن کے نیشنل گارڈ نے گذشتہ روز کہا کہ اس نے چین کی عوامی مسلح پولیس فورس کے ساتھ سکیورٹی تعاون کرنے سے اتفاق کیا ہے ، یہ معاہدہ یوکرائن کی نیشنل گارڈ کے کمانڈریوری ایل روف اور یوکرائن میں چینی سفارتخانے کے فوجی اتاشی کائو شیائو جیان کے درمیان ملاقات میں طے پایا ۔

(جاری ہے)

یہ بات نیشنل گارڈ کے ایک اعلامیہ میں بتائی گئی ہے ۔

طرفین نے داخلی سلامتی کو محفوظ بنانے پبلک آرڈر کو یقینی بنانے اور اہم سرکاری مقاصد کا تحفظ کرنے کے امور کے بارے میں تعاون مستحکم کرنے سے اتفاق کیا ہے ، کائو اور ایل روف نے سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی یونٹوں کے استعمال کے بارے میں چین کی پولیس فورس اور یوکرائن کی نیشنل گارڈ کے درمیان تجربے کے تبادلے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :