یوسف رضا گیلانی کو اپریل میں اہلیت بحال ہونے کے بعد عام انتخابات میں حصہ لینے کی تجویز

یوسف رضا گیلانی کی رضامندی کی صورت میں بلاول بھٹو دورہ ملتان میں اس کا اعلان کرینگے‘ ذرائع

جمعرات 16 فروری 2017 20:00

یوسف رضا گیلانی کو اپریل میں اہلیت بحال ہونے کے بعد عام انتخابات میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) سابق وز یر اعظم یوسف رضا گیلانی کو اپریل میں اہلیت بحال ہونے کے بعد عام انتخابات میں حصہ لینے کی تجویز دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو دوبارہ پارلیمانی سیاست میں آ نے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ملتان سے پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے بھی یوسف رضا گیلانی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے دبا ئوڈالا جارہا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے انتخابات لڑنے کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو کے دورہ ملتان کے دوران کیا جائے گا اوریوسف رضا گیلانی کی رضامندی کی صورت میں بلاول بھٹو اعلان کریں گے ۔ یوسف رضا گیلانی گیلانی کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے عدالتی فیصلے کے ذریعے وزارت عظمی سے ہٹا دیا تھا۔