وفاقی وزیر تجارت خرم د ستگیر خان کی ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات

جمعرات 16 فروری 2017 19:55

وفاقی وزیر تجارت خرم د ستگیر خان کی ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) وفاقی وزیر تجارت خرم د ستگیر خان نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور کوئٹہ زہدان روٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں اپنا اہم کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںایران سے بینکنگ ایگریمنٹ کے بعد تجارت میں بے حد اضافہ ہوگااور ملک میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا وزیر تجارت نے مزید کہا کہ ریلوے کے کرائے کم اور سامان کی ترسیل محفوظ ترین اور بروقت ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ریلویز پورٹ قاسم تک کوئلے کے ترسیل کی رسائی رکھتی ہے اور ایسے کاروباری مواقع ضائع نہیں کریں گے اس سلسلے میں کوئلے کی روزانہ کی بنیاد پر دو ٹرینیں چلائی جارہی ہیں اور ریلوے کا ریونیو 18ارب کی بجائے 40ارب سے بھی زائد ہونے جارہا ہے اور ریلوے عوام میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ بحال کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :