بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں شرکت نہ کرنے والے طلباء کو ناظم امتحانات سے رابطہ کرنے کی ہدایت

جمعرات 16 فروری 2017 19:31

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے ناظم امتحانات نور محمد میمن نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی کے ملحقہ کالجوں کے بی اے اور بی کام کے وہ طالب علم جو کہ 2016ء کے امتحانات میں مطالعہ پاکستان کے پرچے میں شرکت نہیں کر سکے تھے وہ اپنے متعلقہ پرنسپل حضرات یا یونیورسٹی کے ناظم امتحانات سے رجوع کریں تاکہ اگلے امتحانات میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔