سینیٹر پرویز رشید نے ڈان لیکس سے متعلق اپنے خلاف بے بنیاد خبر نشر کرنے پر پیمرا سے اے آر وائی نیوز کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کردی

جمعرات 16 فروری 2017 19:18

سینیٹر پرویز رشید نے ڈان لیکس سے متعلق اپنے خلاف بے بنیاد خبر نشر کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ڈان لیکس سے متعلق اپنے خلاف بے بنیاد خبر نشر کرنے پر پیمرا سے اے آر وائی نیوز کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرویز رشید نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ ہائیکورٹ شرافت اے چوہدری کے ذریعے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی کونسل آف کمپلینٹس کو اے آر وائی نیوز کے خلاف درخواست بھجوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 6فروری 2017کو شام 6بج کر 5منٹ پر اے آر وائی نیوز کے نشر ہونے والے پروگرام ’’نیوزایٹ6 ‘‘ میں میرے موکل کے خلاف ڈان لیکس سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے گئے،جس سے میرے موکل کی ملکی اور غیرملکی سطح پر ساکھ کو نقصان پہنچا،ٹی وی پروگرام میں الزام لگایا گیا کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے قومی سلامتی سے متعلق معلومات لیک ہونے کا ذمہ دار میرے موکل کو ٹھہرایا ہے جبکہ نہ ہی میرے موکل کی طرف سے یہ معلومات لیک کی گئیں اور نہ ہی اس معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی کوئی فائنڈنگز دی ہیں،ٹی وی پروگرام میں میرے موکل کے خلاف بلکل بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے جو الیکٹرانک میڈیا کیضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،بیان کیے گئے تمام حقائق کی روشنی میں پیمرا سے درخواست کی جاتی ہے کہ میرے موکل کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر اے آر وائی نیوز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

…(خ م)

متعلقہ عنوان :