حامد سعید کاظمی کی جانب سے حج کرپشن کیس ، 14 سال قید کی سزا کیخلاف دائر اپیل کی سماعت(آج) تک ملتوی

جمعرات 16 فروری 2017 19:11

حامد سعید کاظمی کی جانب سے حج کرپشن کیس ، 14 سال قید کی سزا کیخلاف دائر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے حج کرپشن کیس ، 14 سال قید کی سزا کیخلاف دائر اپیل کی سماعت (آج )جمعہ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ سے ریمانڈ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی تو اس موقع پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے تمام تر ریکارڈ عدالت میں جمع کروا یاسماعت کے موقع پر حامد سعید کاظمی کی جانب سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سابق وفاقی وزیر پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

راو شکیل اور احمد فیض ملوث تھے۔سماعت کے موقع پر لطیف کھوسہ نے عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ۔عدالت نے کیس کی سماعت (آج ) جمعہ تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :