Live Updates

عمران خان کاشریف فیملی کے دلائل کاجواب الجواب سپریم کورٹ میں جمع

سپریم کورٹ میں دستاویزات کے ہمراہ24صفحات پرمشتمل بیان حلفی بھی جمع کروایاگیا،شریف فیملی نےقطرمیں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،حمدبن جاسم کواپنےملک میں مختلف مقدمات کاسامناہے،مریم نوازشریف کےزیرکفالت ہیں۔بیان حلفی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 فروری 2017 17:31

عمران خان کاشریف فیملی کے دلائل کاجواب الجواب سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شریف فیملی کے دلائل کاجواب الجواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیاہے،دستاویزات کے ہمراہ24صفحات پرمشتمل بیان حلفی بھی جمع کروایاگیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان حلفی میں کہاگیاہے کہ حمدبن جاسم کواپنے ملک میں مختلف مقدمات کاسامناہے۔ شریف فیملی نے قطرمیں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ۔دبئی اسٹیل مل کی فروخت سے طارق شفیع کوکوئی رقم نہیں ملی۔وزیراعظم خودکہہ چکے کہ لندن فلیٹس خریدے گئے ہیں۔تاہم مے فیئرفلیٹس کاکوئی بینک ریکارڈ پیش نہیں کیاگیا۔لندن فلیٹس کے اصل مالک نوازشریف اور شہبازشریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کے زیرکفالت ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات